Home تازہ ترین شاہین آفریدی نے ٹی20 کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین آفریدی نے ٹی20 کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Share
Share

ڈربن :قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کیلئے 100 وکٹیں لینے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا کیخلاف ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لیکر اپنے سْسر شاہد آفریدی کا 97 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا، بعدازاں مزید 2 وکٹیں لیکر انہوں نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔
اس میچ میں شاہین آفریدی نے راسی وین ڈیر ڈوسن، ڈیوڈ ملر اور نقبایومزی پیٹر کی وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹیں حاصل کرنے ریکارڈ حارث روٴف کے نام ہے انہوں نے 75 اننگز میں 110 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر شاداب خان موجود ہیں جنہوں نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں لی ہیں۔
ایلیٹ فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہد آفریدی موجود ہیں جنہوں نے 73 اننگز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر انکے داماد شاہین آفریدی موجود ہیں جو 96 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اپنے سْسر کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔
اس فہرست میں پانچواں نمبر سعید اجمل کا ہے جنہوں نے 63 اننگز میں 85 ٹی20 انٹرنیشنلز وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...