Home تازہ ترین عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا،خواجہ آصف

عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ 9 مئی کو بھی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہی، شہادتوں سے سامنے آئے گا کہ کس طرح 2018 میں دھاندلی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بہت سے سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا، عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں 12 ہلاکتوں کی بات کرتے ہیں لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بات نہیں کرتے، صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں، یہ آخری کارڈ ہے، سول نافرمانی کی تحریک شروع بھی نہیں ہوگی، جس کے بچے پاکستان بیٹھے ہیں وہ پیسے کیوں نہیں بھیجے گا۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...