Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس سے لاعلم نکلے

بانی پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس سے لاعلم نکلے

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس سے لاعلم نکلے۔

عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد خان لاعلم نکلے۔

عدالت میں کیس سے متعلق پکارا گیا تو اس سے قبل ہی عمران خان کے وکیل حامد خان کمرہ عدالت سے نکل گئے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حامد خان صاحب کو بلائیں، ان کا کیس سماعت کے لیے پکارا جا چکا ہے۔

حامد خان نے کہا کہ میرے خیال میں یہ کیس کل 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو نوٹس ہو چکا ہے، آپ ان سے رابطے میں رہا کریں۔

اس موقع پر عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کو آج کیس فکس ہونے کی کاز لسٹ بھی دکھائی۔

حامد خان نے استدعا کی کہ ہمارے کیس کو سردیوں کی چھٹیوں کے بعد لگا دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...