Home تازہ ترین موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف

موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔
وزارت خزانہ نے صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق صارفین سے 2020میں 50ارب، 2021 میں 55 ارب ایڈوانس ٹیکس کی مد میں لیے گئے۔ اسی طرح فون بیلنس پر 2022میں 61ارب اور 2023میں 80ارب ٹیکس وصول کیا گیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 92ارب روپے وصول کیے گئے۔
وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال 2025میں برآمدات 33ارب ڈالر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ترسیلات زر 33ارب50کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 4ارب20کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ایوان میں سی پیک منصوبوں کے تحت رقوم وصولی کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جس کے مطابق پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک کی مد میں ساڑھے25ارب ڈالر وصول کیے۔ چین کے تعاون سے 24ارب ڈالر کی لاگت سے 43منصوبے مکمل کرلیے اور 75کروڑ95لاکھ ڈالر کے 8منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...