Home تازہ ترین سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حدعبور کر گئی

سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حدعبور کر گئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کاسلسلہ آج بھی برقرار ہے سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے ا?غاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

جاپان کے تعلیمی اداروں میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد نصاب میں شامل

ٹوکیو:جاپان کے تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے...

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

اسلام آباد:سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے...

ڈی جی پاسپورٹس کاملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس...

وزیراعظم کی موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس...