اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے نواز شریف اور صدر آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے کا فیصلہ دے دیا۔
احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، نیب کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت میں بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کر رہی تھی۔