Home تازہ ترین بیرونی مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے عالمی برادری اسرائیلی جنگی جرائم کا نوٹس لے،پاکستان

بیرونی مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے عالمی برادری اسرائیلی جنگی جرائم کا نوٹس لے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد:دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ قابل مذمت ہے۔پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بیرون مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔شام کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود طے کریں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کے لیے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ 300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانیوں کو فوری طور پر ویزا دینے پر لبنان حکومت کے مشکور ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ شام میں تمام پاکستانیوں کی معاونت کررہا ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرنی چاہیئے۔ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔ شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ قابل مذمت ہے۔پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بیرونی مداخلت سے شام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شام کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا مستقبل خود طے کریں۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پروزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ٹوئٹ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتویں اجلاس اسلام میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے تجارت ،سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان یو این سیکیورٹی معاملات پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ پاکستان اور فرانس نے باہمی طور پر چیلنجز کا سامنا کرنے پراتفاق کیا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...