Home تازہ ترین گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف

گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد: نادرا کی طرف سے گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال میں ساڑھے 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخوا سے بلاک کئے گئے، کے پی کے سے 25 ہزار 981، بلوچستان سے 20 ہزار 583 شناختء کارڈ بلاک کئے گئے۔
اسی طرح پنجاب سے 13 ہزار 564 جبکہ سندھ سے 9 ہزار 677 کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، اسلام آباد سے 1 ہزار 370 جبکہ گلگت بلتستان سے 228 اور آزاد کشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا کہ تصدیقی عمل کے بعد 44 ہزار 460 شناختی کارڈ ان بلاک کر دیئے گئیجبکہ اب تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش جاری ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...