Home تازہ ترین توشہ خانہ ٹو کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹو کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Share
Share

راولپنڈی : سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔
سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔
یادرہے کہ کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
کیس کی گزشتہ سماعت 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔
عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آج توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،فیصل جاوید

پشاور:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان...

وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ کے تحت 60 فیصد خالی پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ کے تحت 60 فیصد خالی پوسٹیں...

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق...