Home تازہ ترین جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Share
Share

سینچورین :جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں ریزا ہنڈرکس کی شاندار سینچری کی بدولت 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 سے سیریز جیت لی۔

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ریزا ہینڈرکس اور وین ڈر ڈوسین کے درمیان 157 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت 207 رنز کا ہدف میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کیا۔

ریزا ہنڈرکس نے 10چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 206 رنز اسکور کیے۔ اوپنر صائم ایوب نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی شاندار ناٹ آوٴٹ اننگ کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں بابر اعظم 31، عرفان خان 30، محمد رضوان 11، طیب طاہر 6 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ ڈایان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 جبکہ جارج لِنڈا نے 1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...