Home تازہ ترین مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر

مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔بس بہت ہوگیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا، بس بہت ہوگیا اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹر گوہر اپنے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج شہزاد خان نے ریمارکس میں کہا کہ ان مقدمات میں دیگر 7 ملزمان بھی نامزد ہیں مجھے امتحان میں نہ ڈالیں۔

ایڈووکیٹ سردار مصروف نے کہا کہ دیگر ملزمان کا علم نہیں کب پیش ہوں جس پر جج شہزاد خان نے ریمارکس دیئے کہ بیرسٹر گوہر کی حد تک حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیا کریں منظور کر لیا کروں گا۔

بعدازاں عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو درخواست بریت دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...