Home تازہ ترین صدر،وزیراعظم کا یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

صدر،وزیراعظم کا یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اس افسوس ناک واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا غریب عوام کو جھوٹےخواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کر کے سخت سزائیں دی جائیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے بھی قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔

صدر آصف زرداری نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی کشتی حادثے میں اموات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔

خیال رہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق بچنے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

Share
Related Articles

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بینچز تشکیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی...

پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ...

سائنس دانوں کا بلیک ہولز کے متعلق حیران کن انکشاف

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوب نے حال ہی میں ایسے...

ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن گھات لگائے...