Home تازہ ترین کانسرٹ میں بغیر حجاب پرفارم کرنے پر ایرانی گلوکارہ گرفتار

کانسرٹ میں بغیر حجاب پرفارم کرنے پر ایرانی گلوکارہ گرفتار

Share
Share

تہران:ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہنننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی گلوکارہ کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

گلوکارہ کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں قانون کے ذریعے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...