راولپنڈی:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔