Home sticky post 5 دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیاء کی ڈیلیوری کا آغاز

دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیاء کی ڈیلیوری کا آغاز

Share
Share

دبئی: دبئی سلیکون اویسس کے رہائشی یا کام کرنے والے اب ڈرون کے ذریعے گھر بیٹھے کھانے پینے کا سامان، ادویات یا دیگر ضروری اشیا منگوا سکتے ہیں۔

دبئی کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے مشرق وسطیٰ کے اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کو دبئی سلیکون اویسس (DSO) میں باضابطہ لانچ کر دیا۔

شیخ حمدان بن محمد نے روچیسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-دبئی (RIT-Dubai) کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پہلا آرڈر دیا جو کامیابی سے اپنی منزل پر لینڈ ہوا، ڈرون کو شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کم شور والے پنکھے، پیراشوٹ اور فلائٹ کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔

ڈرون ڈیلیوری سسٹم کی لانچنگ تقریب میں وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز عمر بن سلطان ال اولامہ نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران دبئی سلیکون اویسس نے ڈرون ڈیلیوری آپریشنز کیلئے پائلٹ آپریشنز کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جو DCAA اور Keeta Drone کے تعاون سے کیا گیا۔

ڈی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عبداللہ لنجوی نے کہا کہ ڈرون ڈیلیوری 2030 تک دبئی کے 33 فیصد حصوں تک پہنچ جائے گی، ہم ڈرونز کو ریگولیٹ کرنے اور چلانے کے ذریعے نئے مواقع پیدا کرنے میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی اداروں کے تعاون سے ہوا بازی کے شعبے میں مختلف ابھرتی ہوئی اور امید افزا ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے کی راہ ہموار کریں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...