Home sticky post 3 ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ، پارہ منفی 11 تک گر گیا

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ، پارہ منفی 11 تک گر گیا

Share
Share

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، شدید سردی اور برفباری سے پارہ منفی 11 تک گر گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7، ستور اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔
ادھر ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم ون برہان انٹرچینج سے پشاور تک بند کی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک بند ہے، ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کے باعث بند کر دی گئی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...