Home sticky post 5 راستوں کی بندش ، پاراچنار میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے

راستوں کی بندش ، پاراچنار میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے

Share
Share

پشاور:پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک پاراچنار میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر رمضان سیماب کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ نومبر کے آخر میں ضلع کرم میں اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...