Home sticky post 6 طلاق کی افواہوں کے درمیان امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی ایک ساتھ ویڈوائرل،مداحوں کااظہار مسرت

طلاق کی افواہوں کے درمیان امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی ایک ساتھ ویڈوائرل،مداحوں کااظہار مسرت

Share
Share

ممبئی :ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریباً ایک سال بعد ایشوریا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بچن خاندان نے آرادھیا بچن کے اسکول کی جانب سے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی، جس میں امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ اسکول میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آرادھیا بچن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھ رہی ہیں، اور اس اسکول کے سالانہ فنکشن کی کئی ویڈیوز اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایشوریا رائے اور بگ بی کو تقریباً ایک سال میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بات چیت کرتے ہوئے اسکول کی عمارت میں داخل ہورہے ہیں۔ جس کے بعد ایشوریا، ابھیشیک اور امیتابھ بچن اسکول انتظامیہ کے ایک کارکن سے ہنستے ہوئے بات کرنے کے بعد ایک ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں تقریب کے ہال میں داخلے کے وقت ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے کے لیے حفاظتی انداز نے بھی مداحوں کے دل کو موہ لیا اور کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر راحت اور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ بچن کو 2023 میں ”دی آرچیز“ کے پریمیئر کے دوران آخری بار اکٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ ایک سال بعد اپنے سسر کے ساتھ نظر آئی ہیں۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی،کمپنی نے گاڑی کی قیمت بھی بتادی

کیلیفورنیا:مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...