Home sticky post 4 وزیرداخلہ محسن نقوی کی آفتاب احمد خان شیر پاوٴ سے ملاقات، باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرگفتگو

وزیرداخلہ محسن نقوی کی آفتاب احمد خان شیر پاوٴ سے ملاقات، باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرگفتگو

Share
Share

پشاور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت حساس معاملہ ہے، صوبے میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، چیئرمین قومی وطن پارٹی کی رہائشگاہ پہنچے، آفتاب احمد خان شیر پاوٴ نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے آفتاب احمد خان شیر پاوٴ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں پائیدار امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آفتاب احمدخان شیر پاوٴ بزرگ سیاستدان ہیں، خیبرپختونخوا میں آفتاب احمد خان شیر پاوٴ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے، خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔
قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیر پاوٴ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...