Home sticky post 3 بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے جو عدالت نے منظور کر لیے، بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 13 جنوری تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 32 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوئیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے 32 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی تھیں۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...