Home sticky post 4 بھارتی جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ سامنے آ گئی

بھارتی جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ سامنے آ گئی

Share
Share

نئی دہلی:بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ انسانی غلطی کو قرار دے دیا گیا۔

بھارت کے بااثراور وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھے جانے چیف آف اسٹاف جنرل پبن کی ہیلی کاپٹرکریش میں موت سے متعلق رپورٹ 3 سال بعد منظر عام پر آگئی۔

بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹرحادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتا لگانے کے لیے دستیاب گواہوں سے گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کا مکمل تجزیہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 22-2021 میں مجوعی طور پر 9 حادثات پیش آئے۔ 8 دسمبر کو جنرل پبن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 جنرل پبن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور بھارتی افواج کے 12 دیگر اہلکاروں کو لے کر تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں موجود سولر ایئر فورس بیس سے روانہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف سروسز کالجز جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...