Home sticky post 4 اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے، علیمہ خان

اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 2 مطالبات مانتے ہیں تو اتوار سے زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...