Home sticky post 3 عوام کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے،محسن نقوی

عوام کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے،محسن نقوی

Share
Share

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے، انہوں نے نادرا سینٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...