Home sticky post 4 چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا، امیرِ جماعت اسلامی

چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا، امیرِ جماعت اسلامی

Share
Share

سخا کوٹ:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

سخاکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن میں تمام فریقین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پر نااہل لوگ مسلط ہیں، جس سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اجتماعی جدوجہد سے نظام بدلنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل مل کر فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...