Home sticky post 2 پاکستان نے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

Share
Share

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے میزبان ملک کو پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آ خری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب، بابر اعظم، رضوان اور سلمان علی آغاز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پروٹیز کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو بڑھایا۔
صائم ایوب نے 16 اوور میں 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور پھر مپ ہاکا کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد صائم ایوب 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اْن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔
اس کے بعد 209 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام، پھر 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 101، محمد رضوان 53 اور بابر اعظم 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقا کے ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا اننگز
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بیٹں گ شروع کی تو 25 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی، پھر 44 اور 80 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں مزید گر گئیں۔
ایک مرتبہ پھر ہینرخ کلاسن پاکستان کی جیت کے سامنے کھڑے ہوئے، لیکن ان کی مزاحمت کو شاہین شاہ آفریدی نے ٹھکانے لگایا، کلاسن نے 81 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔
ٹونی ڈی زورزی 26، ریسی وین 35، مارکو 26، اور کوربن نے 40 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 4 پروٹیز کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جبکہ محمد حسنین اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...