Home sticky post 2 صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شری نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویری گڈ بوائز ! پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یادگار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے، صائم ایوب، سلمان آغا ،سفیان مقیم اور دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے محظوظ کیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم پر برتری ثابت کردی، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...