Home sticky post 4 الیکشن ٹریبونل کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری

الیکشن ٹریبونل کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد الیکشن ٹریبونل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبونل کو کاروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد الیکشن ٹریبونل سے متعلق پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔
عامرمغل کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو حلقہ این اے46 سے متعلق بھی کاروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
این اے 46 سے انجم عقیل خان ایم این اے بنے، عامر مغل نے ان کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن ٹریبیونل اب تینوں حلقوں سے متعلق کارروائی آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
عامرمغل نے نئے الیکشن ٹربیونل کی تعیناتی کو چیلنج کررکھا ہے۔
عامرمغل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل سن رہے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا تھا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبونل کو کاروائی سے روک دیا تھا

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...