Home sticky post 3 پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی۔آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھے گی۔
انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھے گی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ کے مسائل پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آ رہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ سپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال کا سن سن کر کان پک گئے ہیں، ایسی ناقص انٹرنیٹ سپیڈ کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ جدید کیبل کے منسلک ہونے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے زیادہ تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...