Статуя Свободы в США - фото (Statue of Liberty in the United States - photos) - https://to-name.ru/historical-events/usa.htm
Home sticky post 3 امریکا کا فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر تشویش کا اظہار

امریکا کا فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر تشویش کا اظہار

Share
Share

واشنگٹن : امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے مظاہروں میں ملوث شہریوں کے خلاف فوجی ٹریبونلز کی جانب سے سزاوٴں کی سنائی جانے والی کارروائی پر تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب عمل کی ضمانتوں کا فقدان ہے، پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کئے جانے والے فیصلے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے اور ان کے خلاف منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دے۔اس کے علاوہ برطانوی حکومت نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزاوٴں پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں دخل اندازی نہیں کرتا، برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان پر مالیاتی اداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت

اسلام آباد: پاکستان پر عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھتا جا رہا...

ایران کی این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی

تہران:ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیا...

ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل داغ دیے

یروشلم:ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نیا...

اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہوں گے، ایران

تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائی کے ایران...