Home sticky post 5 اداکارہ یاسرہ رضوی نے کم عمر مرد سے شادی کے فائدے بتادیئے

اداکارہ یاسرہ رضوی نے کم عمر مرد سے شادی کے فائدے بتادیئے

Share
Share

ادکارہ

کراچی :پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ یاسرہ رضوی نے اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک چیز کی ممانعت اسلام میں نہیں ہے تو ہم نے اسے اپنے اوپر حرام کیوں قرار دے دیا ہے؟
حال ہی میں باصلاحیت اداکارہ نے ساتھی اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرتی رویے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
اسی پروگرام میں دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی عمر سے 10 سال کم عمر کے مرد سے شادی کی ہے، اس کے کیا فائدے ہیں کیونکہ یہ ہمارے معاشرے میں عام نہیں ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کریں تو ان کا خیال رکھنا پڑتا ہے، ان کے سارے کام آپ نے کرنے ہوتے ہیں لیکن جب آپ اپنے سے کم عمر شخص سے شادی کرتے ہیں تو آپ بلا جھجک ان سے کام کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

یاسرہ رضوی نے مزید بتایا کہ آج کل کے اس جدید دور میں ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید آلات اور ایپلیکیشنز سے واقفیت رکھے، اب اگر میں اپنی عمر سے بڑے شخص سے شادی کرتی تو ممکن ہے کہ وہ اس حوالے سے اتنی معلومات نہیں رکھتے جتنی کم عمر والے شخص کے پاس ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہمارے دین نے ایک چیز کی اجازت دے دی ہے تو ہم اس بحث میں کیوں الجھتے ہیں؟ ہم نے اپنی زندگی کو معاشرتی اور ثقافتی پابندیوں کے سبب مشکل بنا دیا ہے اس کی کیا ضرورت ہے جب اسلام میں اس کی ممانعت نہیں تو ہم نے کیوں خود کے لیے اسے حرام قرار دے دیا ہے؟
خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے 2020ء میں خود سے 10 سال کم عمر پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ابنِ آدم بھی ہے۔
یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں داغ، من کے موتی، مجازی خدا اور ڈنک شامل ہیں۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...