Home sticky post 3 ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے،عارف علوی

ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے،عارف علوی

Share
Share

پشاور:سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیاملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے تبدیلی آنے والی ہے، عوام پْراْمید ہیں۔
پشاور میں عمر ایوب اور روٴف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمر ایوب کو مذاکراتی کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ضمانت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگایا گیا، کام کے لوگوں پر کیسز ڈال دیے گئے، ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی، ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیا، ملک کی زمین اور دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ثالثی وہاں ہو گی جہاں مساوات ہوں، اصل ثالثی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...