Home sticky post 3 پارا چنار روڈ کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظور دے دی گئی ہے،بیرسٹر سیف

پارا چنار روڈ کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظور دے دی گئی ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظور دے دی گئی ہے۔، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں ایک صدی سے زائد تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پارا چنارروڈ محفوظ بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کی خاطر مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، علاقے کو پرامن بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے بنکرز اور اسلحے سے صاف کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں ایک صدی سے زائد تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے، علاقے میں جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹرروزانہ کی بنیاد پر اڑان بھر رہا ہے، مجموعی طور پر تقریباً 500 افراد کو پشاور اور دیگر مقامات پر پہنچایا گیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بذات خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، قوی امید ہے فریقین میں بہت جلد امن معاہدہ پر اتفاق ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...