Home تازہ ترین قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

Share
Share

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 39 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔

حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ فضا میں پرندوں کے ایک غول سے ٹکرایا تھا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 21 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا جن میں ایک 11 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے تھے۔

حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...