Home sticky post 2 شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے،خلیج تعاون کونسل

شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے،خلیج تعاون کونسل

Share
Share

کویت: خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں خلیج تعاون کونسل کا 46 واں اجلاس ہوا جس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے احترام اور غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے ، شام پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔
خلیج تعاون کونسل اجلاس کے شرکاء نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ خلیج تعاون کونسل نے انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...