Home sticky post 5 سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

Share
Share

اسلام آباد:سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ مہمند کچھ عرصے سے علیل تھے۔
رستم شاہ مہمند کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر سوا چاربجے شامی روڈ فیملی پارک میں ادا کی جائے گی۔
رستم شاہ مہمند افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، وہ خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر تھے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے رستم شاہ مہمند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ رستم شاہ مہمند کی خارجہ اور انتظامی امور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...