Home sticky post 3 بھارت کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

بھارت کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

Share
Share

نئی دہلی بھارت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا جب کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہنے والے 92 منموہن سنگھ گزشتہ روز نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ منمومن سنگھ کے احترام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے بھارت میں 7 روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا، سوگ یکم جنوری تک جاری رہے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ادھر بھارت کی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف منموہن سنگھ کے احترام میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میلبورن کے میدان میں اتری۔
حکومت کی جانب سے ریاستی سطح پر آخری رسومات کی تاریخ کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا لیکن کانگریس پارٹی کے ایک سینئر رکن نے تجویز کیا یہ ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...