Home sticky post 4 پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ،دوسرا روز،211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ،دوسرا روز،211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

Share
Share

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں جاری ہے جہاں میزبان ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے 211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے آج دوسرے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنالئے ہیں ۔
پہلا روز
میزبان ٹیم کی دعوت پر پاکستان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔
چالیس کے مجموعی سکور پر صائم ایوب، 41 رنز پر بابراعظم اور 56 رنز پر سعود شکیل وکٹ گنوا بیٹھے، اوپنرز شان مسعود 17، صائم ایوب 14 رنز، بابراعظم 4 رنز اور سعود شکیل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوگئے، محمد رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
پاکستان ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 22 اوورز کی بدولت 3 وکٹیں حاصل کی، خرم شہزاد نے 2 اور ،محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...