Home انٹرٹینمٹ سلمان خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کس کے ساتھ منائی ؟

سلمان خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کس کے ساتھ منائی ؟

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح سلمان خان کی بہن نے اپنے بھائی کے لیے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی بیٹی بھی 27 دسمبر کو پیدا ہوئی تھی اور ہر سال یہ دونوں اپنی سالگرہ ساتھ مناتے ہیں۔

بہن کی جانب سے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سلمان خان رات کو ان کے گھر پہنچے تھے۔

تقریب میں سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی، بھائی سہیل خان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر اس سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جسے سلمان خان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...