Home sticky post 5 مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 69 افراد ہلاک

مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 69 افراد ہلاک

Share
Share

مراکو:مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25 شہری بھی شامل تھے۔

غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔

بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یورپ اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد متاثرین نے حوصلہ پایا کہ وہ خطرناک سفر اختیار کریں جب کہ ان میں سے کچھ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی خطرناک سفر کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...