Home sticky post 5 کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ، فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے

کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ، فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے

Share
Share

کوہاٹ :کرم کی صورتحال پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔
کوہاٹ میں ہونے والے کرم کی صورتحال سے متعلق جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردئیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ آفس آج جرگے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔
اس قبل جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔
گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے۔ ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کْرم پہنچایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

جے یوآئی کی مدارس ایکٹ کے نوٹیفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم...

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

سنچورین:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹ سے...

تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

لاہور:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی...

میثاق معیشت کی خاطر ہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، ملک ہے تو ہم ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

کمالیہ:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل زیادہ...