Home تازہ ترین انقرہ میں رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی جیت گئے

انقرہ میں رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی جیت گئے

Share
Share

انقرہ:بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے ایشین چیمپئن سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونیوالی رینکنگ فائٹ میں شہیر آفریدی نے تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کو شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔

شہیر آفریدی میں 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے چوتھے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف عجمی امانی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر ڈالا،حریف باکسر شہیر آریدی کے تابڑ توڑ مکوں کا سامنا نہ کر سکا اور شکست پر مجبور ہو گیا۔

اس کامیابی کے بعد شہیر آفریدی مڈل ویٹ کی عالمی درجے بندی کے ٹاپ 60 باکسرز میں شامل ہو گئے، پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں 15 ویں کامیابی پانے والے شہیرآفریدی نے اپنی جیت کو پاک افواج کے شہدا کے نام کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل فائٹ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کرکے ایشین چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...