Home تازہ ترین تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مصدق ملک

Share
Share

لاہور:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمہ ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پائونڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناؤ کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن محکموں میں ہے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...