Home #ٹرینڈ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی شخصیت آمد، چند گھنٹے قیام کے بعد ممبئی واپس روانہ

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی شخصیت آمد، چند گھنٹے قیام کے بعد ممبئی واپس روانہ

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔

زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپس روانہ ہو گئے۔

بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے نواز شریف اور ان کے خاندان کو شادی کی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...