Home sticky post 3 صدر ووزیراعظم کی نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد

صدر ووزیراعظم کی نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت اصف علی زرداری نے سال نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے، صدر مملکت نے کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اْن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، بحیثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں کا سال ہو۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اائیں وعدہ کریں پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...