Home sticky post 3 کرم امن معاہدہ ،پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ

کرم امن معاہدہ ،پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ

Share
Share

پشاور: کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد کے بعد راستوں کی بندش ختم ہوگئی اور معمولات زندگی بحال ہونے لگے، پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ ہوگیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف پہلے قافلے کو رخصت کرنے کیلئے کوہاٹ پہنچے اور قافلہ کرم کے بارڈر ایریا چھپری کیلئے روانہ کیا۔
کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لئے روانہ ہوا، امدادی سامان میں ا?ٹا، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں، گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پارا چنار لایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کوہاٹ جرگے میں امن معاہدے کے بعد راستہ کھولنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
کرم میں امن کی بحالی کیلئے مقامی افراد، قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں، امن کمیٹیوں میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں۔
مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم سے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، عابی فیض الل?، حسین علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں جبکہ اپرکرم سے سابقہ سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم پی اے علی ہادی، مزمل شاہ سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...