Home sticky post 4 محسن نقوی کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا

محسن نقوی کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا اچانک دورہ کیا اور دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روزکی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک کے فلائی اوور اور سرینہ چوک انٹرچینج کے انڈر پاسز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کے 42 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونیوالے انڈر پاس کا بھی معائنہ کیا ، وزیر داخلہ نے انڈر پاس کے اطراف ہارٹیکلچرکے لئے احکامات دیئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور کنٹریکٹرز نے دونوں پراجیکٹس پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر کام ہمہ وقت جاری ہے، دونوں منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس کی تکمیل ڈیڈ لائن میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روزکی مدت میں مکمل کیا گیا ہے، دونوں منصوبوں پر 3 شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، رات کی شفٹ میں اضافی ورک فورس لگائی جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام رہنے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا، سرینہ ہوٹل میں داخلے کیلئے بھی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ مہمانوں اور مسافروں دونوں کو غیر ضروری زحمت سے بچایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کی حدود میں عالی شان قومی پرچم بھی نصب کیا جائے، فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...