Home sticky post 5 آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

Share
Share

سڈنی:آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

Share
Related Articles

جسٹن ٹروڈو کی جگہ ہم جنس پرستوں کی حامی بھارتی نژاد خاتون کے وزیرِ اعظم بننے کا امکان

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد ان...

اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس رواں ماہ ہوگی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر...

بانی تحریک انصاف نے حکومتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دے دی ہے، علی ظفر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی...