Home sticky post 5 قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا،بیرسٹر سیف

قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا اور امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں، علاقے میں پائیدار امن کے لئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی نے سختی سے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام نے بگن واقعے پر کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار علاقے کو لوگوں کو قرار دیتے ہوئےذمہ داروں کے سروں کی قیمت مقرر کرکے کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت رات گئے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقے کے لوگ معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں اورفائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کیا جائے اور تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اُنہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

صوبائی حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کرکے اُن کا قلع قمع کیا جائے، کسی دہشت گرد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

Share
Related Articles

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ...

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ...

بانی تحریک انصاف سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے...

سپریم کورٹ میں مجرمان کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...