Home highlight مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Share
Share

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہوگئی ہے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے...

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ...

کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء وسابق اسپیکر قومی اسمبلی...