Home sticky post 5 فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، حمایت ختم کردی تو وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی،پیپلزپارٹی

فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، حمایت ختم کردی تو وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی،پیپلزپارٹی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جارہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پراعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، بار بار یہ بات دہراہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جس دن یہ حمایت ختم کردیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

شازیہ مری نے کہا کہ شاید مسلم لیگ (ن) کو اس بات کا ادراک نہیں ہے، کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کررہے ہیں قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، گیارہ ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہے،

شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلے رائے اور معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، اہم قومی امور پر آئین کو سبوتاژ ،اتحادیوں اور صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کرنا کیا دانشمندی ہے؟ وفاقی حکومت کی روش سمجھ سے بالاتر ہے اس طرز خلیج اور بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آئینی وقانونی طرزعمل پرچلایا جائے تو وہ سب کیلے بہتر ہوگا، میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی سفارشات ،بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز سے قبل اتحادیوں اور صوبوں کی رائے لی جائے۔

Share
Related Articles

دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے،سعدیہ عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ...

کبریٰ خان اور گوہر خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے...

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی...

بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر جیل سے باہر نکلیں گے،علیمہ خان

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا...